حملے میں زخمی ٹائیگر شروف نےاپارٹمنٹ فروخت کردیا

بالی ووڈ کے ایکشن سٹار ٹائیگر شروف نے ممبئی کے پوش علاقے کھار ویسٹ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ 9 کروڑ میں فروخت کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ اداکار نے 1400 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ جولائی 2018ء میں 7 کروڑ 61 لاکھ میں خریدا تھا۔

اس سودے کی رجسٹریشن 22 اکتوبر 2026ء کو عمل میں آئی ہے، اس سے اداکار کو 1 کروڑ 39 لاکھ روپے کا منافع ہوا ہے۔

خبر کے ساتھ ہی اداکار کی رئیل سٹیٹ میں کی گئی دیگر سرمایہ کاریوں کا انکشاف ہوا ہے، انہوں نے گزشتہ برس اسی پروجیکٹ میں ایک بڑا اپارٹمنٹ 15 کروڑ 60 لاکھ میں فروخت کیا تھا، جس سے انہیں تقریباً 31 فیصد منافع ملا تھا۔

ٹائیگر شروف نے رواں سال کے آغاز میں پونے میں واقع اپنا ایک اپارٹمنٹ 8 کروڑ 87 لاکھ میں فروخت کیا تھا ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ممبئی کے علاقے جو ہو میں نامعلوم افراد نے ٹائیگر شروف کی کار پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد ہی جائیداد کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Back to top button