پاکستان میں ٹیلنٹ کوپالش کرکے تیارکرنامشکل کام ہے،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ہے، انہیں پالش کرکے تیار کرنا مشکل کام ہے، یہ کام پی سی بی اکیلے نہیں کرسکتا۔ فرنچائز، ایسوسی ایشنز سمیت سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہت سارے کرکٹرز دیکھے ہیں جو برا وقت آنے پر محنت چھوڑ جاتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہےکہ کچھ کھلاڑیوں کو شہرت ملتی ہے تو وہ سیکھنا بھول جاتے ہیں،کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں محنت جاری رکھنی ہوتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو ٹھیک کیا ہے، آئندہ رزلٹ اچھے ملیں گے، آج ڈومیسٹک کرکٹ میں سفارش بالکل نہیں چل رہی، چاہتے ہیں بچیاں بھی کھیلوں میں بچوں کے شانہ بشانہ ہوں۔ سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے۔پلیئرز ڈویلپمنٹ کے لیےلاہور قلندرز سب سے بڑھ کرکام کرنے والی اور لیڈنگ فرنچائز ہے۔
