ڈپریشن جیسے امراض سے بچنے کا آسان نسخہ

ڈپریشن اور انزائٹی ایسے امراض ہیں جن سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ دوستوں یا گھر والوں سے گلے ملنے سے آپ کو ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ مل سکتا ہے۔یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پیاروں کا لمس جسمانی اور ذہنی مسائل کے خلاف رکاوٹ بن سکتا ہے۔تحقیق میں ماضی میں ہونے والی درجنوں تحقیقی رپورٹس کے نتائج کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گلے ملنے سے ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ ملنے کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق انسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اشیا جیسے کمبل کو چھونے سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

Back to top button