متوازن غذائوں کے استعمال سے موٹاپے میں کمی ممکن قرار

متوازن غذائوں سے جسم میں اضافی چربی کو کم کرتے ہوئے موٹاپے میں کمی کی جا سکتی ہے، طبی ماہرین کی جانب سے چند غذائیں تجویز کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ چربی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو سائنس سے ثابت شدہ کچھ غذاؤں کو آج ہی اپنی پلیٹ کا حصہ بنا لیں۔

طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ کچھ غذائیں جسم میں میٹابولزم کو بڑھانے، زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کو متوازن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ایسی غذائیں چربی کم کرنے میں مدد بھی دیتی ہیں۔

یہ غذائیں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں مختلف قسم کے وٹامنز، معدنیات، فائبر اور پروٹین پائے جاتے ہیں جن کی انسانی  جسم کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ضرورت پڑتی ہے۔مونگ کی دال پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، مونگ کھانے سے (satiety hormone) میں اضافہ ہوتا ہے جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہنے کا احساس دلاتا ہے۔

چھاج کم کیلوریز والا مشروب ہونے کے سبب وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ بار بار بھوک لگنے سے بچاتا ہے اور ایک وقت میں زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔چیا کے بیجوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز زیادہ پائے جاتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مزید مدد کر سکتے ہیں۔

گوبھی، دیگر سبزیوں کی طرح فائبر سے بھرپور ہوتی ہے مگر اس میں پروٹین کی بھی مناسب مقدار پائی جاتی ہے، اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پروٹین، فائبر اور کم کیلوریز والی غذا گوبھی کو اپنے کھانے میں آج ہی شامل کر لیں۔

عمران نے معصوم نوجوانوں کو جنونی کیسے بنایا؟

Related Articles

Back to top button