خربوزہ کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

طبی ماہرین نے خربوزہ کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد بتادیئے۔

رمضان کے قریب آتے ہیں مارکیٹ میں شیریں اور فرحت بخش پھل خربوزہ بھی نظر آنے لگا ہے جو مٹھاس سے بھرپور اور جس میں صحت کے ہزاروں فائدے موجود ہیں۔

دنیا میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جس کی ہر قسم مفید ہے، اس خوش ذائقہ پھل سے بچے بڑے اور بوڑھے افراد سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے گرم موسم کے دوران خربوزہ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔

پھیکے خربوزے کے اوپر چینی ڈال کر کھانا غلط طریقہ ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ پھیکے خربوزے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اسے بلینڈر میں ڈال دیں پھر اس میں 2 سے 3 کجھور، اور دھنیا ڈال دیں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

مزیدار میٹھے خربوزے کا جوس آپ انجوائے کرسکتے ہیں۔

تاہم اس کے علاوہ خربوزے کے کیا فوائد ہیں آئیے جانتے ہیں:

ہائیکورٹ کا1990سے2001تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کاحکم

Related Articles

Back to top button