ڈینگی کے علاج کیلئے پہلی دوا کی کامیاب آزمائش

ڈینگی بخار مچھروں سے پھیلنے والی عام بیماری ہے اور پاکستان کے مختلف حصوں میں ہر سال اس کے متعدد کیسز سامنے آتے ہیں۔ اس بیماری میں تیز بخار کے ساتھ فلور جیسی علامات کاسامنا ہے ۔البتہ زیادہ بیمار ہونے پر جریان خون اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ابھی ڈینگی کا کوئی علاج دستیاب نہیں بلکہ ڈاکٹروں کی جانب سے اس کی علامات کی روک تھام کی جاتی ہے۔
اب ایک دوا کو کلینیکل ٹرائل میں اس بیماری کے علاج کے لیے مؤثر دریافت کیا گیا ہے۔امریکا میں تیار کی گئی اس دوا کی آزمائش چند افراد پر کی گئی تھی۔
جانسن اینڈ جانسن نے اس دوا کو تیار کیا ہے اور اس کے ٹرائل کے لیے 10 صحت مند افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جن کے جسم میں ڈینگی وائرس کو داخل کیا گیا تھا۔جسم میں وائرس داخل کرنے سے قبل ان افراد کو 5 دنوں تک دوا کی بہت زیادہ مقدار کا استعمال کرایا گیا۔وائرس داخل کرنے کے بعد دوا کو 21 دنوں تک استعمال کرایا گیا۔
