توشہ خانہ اور 9 مئی مقدمات : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

 

 

 

9 مئی اور توشہ خانہ کیسز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمات کی سماعت کرتےہوئے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت 7 اکتوبر تک برقرار رکھی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت نے 9 مئی واقعات، اقدامِ قتل اور احتجاج کے مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع دی جب کہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدوں کے الزام پر عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی گئی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج بھی فیصلہ نہ سنایاجاسکا جب کہ عمران خان کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہوسکے۔

 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا۔سماعت کے موقع پر عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے۔ ان کےخلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی، کوہسار سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

 

 

 

Back to top button