ایک دو دن میں ایران کے ساتھ بڑا معاہدہ ہو گا، ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک دو دن میں ایران کے ساتھ بڑا معاہدہ ہو گا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے ٹیلوفونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آنے والی ہے۔امریکا اور ایران کے مذاکرات کار ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ملاقات کریں گے اور حتمی معاہدے کو شکل دی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ ممکنہ معاہدہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرے گا بلکہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

امریکا سے جنگ نہیں چاہتے لیکن سر نہیں جھکائیں گے: ایرانی صدر

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔ لبنان میں اسرائیلی حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل عمارتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا اور امریکا اس کی اجازت نہیں دے گا۔

Back to top button