ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کرلیا

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کرلیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ایران پر بات چیت کے لیے کابینہ اجلاس وائٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ایران سے مذاکرات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ وسیع تر معاہدے کےلیے اگلے اقدامات پر غور کررہی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کار جنگ کے خاتمے کےلیے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ’کافی قریب‘ پہنچ چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجوزہ حتمی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گا اور یہ بھی یقینی بنائے گا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو تسلی بخش انداز میں سنبھالا جائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں صرف ایسے معاہدے پر دستخط کروں گا جس میں ہمیں وہ سب کچھ حاصل ہو جو ہم چاہتے ہیں،ایران کو افزودہ یورینیم یا تو امریکا کو دینا ہوگی تاکہ وہ امریکا میں لاکر تباہ کردی جائے یا پھر ترجیحی طور پر ایران کے ساتھ رابطےمیں رہ کر کسی اور قابل قبول جگہ پر اٹامک انرجی کمیشن یا کسی متوازی ادارے کے ساتھ مل کر تباہ کرنا ہوگی ۔

 

Back to top button