پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: چینی وزیر خارجہ

 

 

 

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امید ہے ایران تنازع میں شامل فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ فریقین درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے بات چیت جاری رکھیں، دیرینہ مسائل ایک رات میں حل نہیں کیے جاسکتے۔مذاکرات میں آگے بڑھنے والا ہر قدم امن کےلیے مزید امیدیں لاتا ہے،تنازع جتنی جلدی ختم ہوگا اتنی ہی کم شہری جانوں کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ چین مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حل کےلیے مسلسل سفارتی کوششیں کررہا ہے۔صدر شی جن پنگ نے خطے میں امن کے فروغ کےلیے 4 نکاتی تجویز پیش کی،جب کہ چین نے تمام اہم فریقین،علاقائی ممالک اور عالمی شراکت داروں سے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ خطے کے تمام ممالک کی خود مختاری،سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے،شہری آبادی، غیرفوجی اہداف اور توانائی تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جاناچاہیے،ایران تنازع کے حل کی کنجی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔

پاک چین بڑھتی دوستی پر بھارت کو آگ کیسے لگی؟

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہاکہ فوری جنگ بندی ضروری ہے،فریقین موقف میں لچک دکھائیں،جتنا جلد تنازع ختم ہوگا اتنی ہی کم انسانی جانیں ضائع ہوں گی۔

 

Back to top button