یواےای نیول فورسزکےسربراہ کی نیول ہیڈکوارٹرآمد،گارڈآف آنرپیش

کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل سٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی کی نیول ہیڈ کوارٹرآمد پر چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل  سٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل  سٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کے حالیہ دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بالخصوص مسلح افواج کے باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے۔

Back to top button