یو اے ای پاکستان کیساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ، نائب وزیراعظم یو اے ای

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور ان کےمتحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ثقافت کے شعبے میں تعاون اور قونصلر امور کے لیےمشترکہ کمیٹی کےقیام کے لیے 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔

دونوں رہنماؤں نےمتحدہ عرب امارات کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےدرمیان متحدہ عرب امارات پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے دستخط شدہ مفاہمت ی یادداشت کا بھی مشاہدہ کیا۔

قبل ازیں دفتر خارجہ آمد پر متحدہ عرب امارات کےنائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کوفروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عہدیدار اتوار کی شام دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

دفترخارجہ نے کہا تھا کہ اس دورے سے دونوں برادر ملکوں کےتعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مزید تقویت ملے گی۔

نائب وزیراعظم یو اےای شیخ عبداللہ زیدالنیہان نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرتےہیں،جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

اپنے پاکستانی ہم منصب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کےساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےعوام تعلقات میں مزید پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں، اور میں اس بات پرزور دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ ایک یا دو سال میں چیزیں اس سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

اماراتی رہنما نے کہا کہ ’مجھے امید ہےکہ تجارت،سرمایہ کاری اور ہوابازی سمیت بہت سےمختلف شعبوں میں یہ جذبہ تیزی سے فروغ پائے گا‘۔

Back to top button