مسلمان بھارتی اداکارہ کو کرائے کا گھر کیوں نہیں ملتا؟

بولڈ لباس زیب تن کرنے پر تنقید کی زد میں رہنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے دعوی کیا یے کہ انہیں عریانیت پھیلانے کے الزام کی وجہ سے ممبئی میں کرائے پر ایک گھر تک میسر نہیں ہے۔ یاد ریے کہ عرفی مسلمان ہیں اور انہیں ان کے بولڈ، انتہائی مختصر اور عریاں لباس کی وجہ سے اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے، انہیں عریاں لباس پر نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ ماضی میں ان کے خلاف ہندو خواتین نے عریانیت پھیلانے سے متعلق پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھیں۔
اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کے بولڈ طرز زندگی کی وجہ سے کرائے پر گھر نہیں دیا جا رہا، اداکارہ و ماڈل نے ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا کہ مسلمان مالک مکان انہیں ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کرائے پر گھر نہیں دیتے، اسکے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی طرح ہندو افراد بھی انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے کرائے پر گھر دینے سے انکار کرتے ہیں۔ عرفی جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ اسی طرح کچھ مکان مالکان کو سیاسی دھمکیوں کا خوف رہتا ہے، جس وجہ سے وہ انہیں کرائے پر مکان نہیں دیتے، انہوں نے لکھا کہ ممبئی میں کرائے کا گھر تلاش کرنا بہت مشکل اور جان لیوا کام ہے۔
ان کی ٹوئٹ پر ایک صحافی نے اپنی پرانی ٹوئٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے 2020 میں انکشاف کیا تھا کہ عرفی جاوید کو کرائے پر گھر نہیں دیا جا رہا۔ اس شخص نے عرفی کی ٹوئٹ پر اپنی پرانی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ ابھی تک ان کے ساتھ وہی مسئلہ چل رہا ہے۔اس پر عرفی جاوید نے انہیں جواب دیا کہ مسلمان ہونے، تنہا ہونے اور اداکارہ ہونے کے ناطے ممبئی میں کرائے کا گھر حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، عرفی کو ان کے لباس، ان کی مذہبی شناخت اور اداکاری کی وجہ سے کرائے پر گھر نہ دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے تجویز دی کہ وہ اپنا گھر خرید لیں۔ یاد ریے کہ عرفی جاوید ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہیں متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے پہلے سیزن میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔ عرفی نے اب تک ایک درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں اور کچھ ویب سیریز میں کام کیا ہے، تاہم وہ سوشل میڈیا پر ذیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں۔
جیو ٹی وی کے ڈرامے پر بھارتی گانے کی چوری کا الزام
