اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر کی دوسری شادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد نے ایک اور اداکارہ منتشا کیانی سے شادی رچا لی ہے۔ منتشا نے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واصف محمد کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر ہیں جبکہ منتشا کیانی اور واصف کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران ہی دوستی ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

آج کل منتشا کی نجی ٹی وی سے ڈرامہ سیریل ’’ان چاہی‘‘ آن ائیر کی جا رہی ہے جس کی اب تک 30 سے زائد اقساط میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، اس سیریل میں منتشا کیانی کے کردار کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ منتشا نے بتایا کہ انھوں نے ڈرامے میں اپنا کردار بہت محنت کے ساتھ ادا کیا ہے، اور مداحوں کی بڑی تعداد نے انکی ایکٹنگ کو سراہا ہے، انکا کہنا تھا کہ میں آئندہ بھی معیاری ایکٹنگ کے سلسلے کو برقرار رکھوں گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتی ہیں کہ ان کے شوہر کی سونیا حسین سے شادی کیوں ختم ہوئی تھی تو انہوں نے نہ میں سر ہلا دیا۔ یاد ریے کہ جاندار اداکاری سے مداحوں کا دل موہ لینے والی اداکارہ سونیا حسین آج کل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں۔ سونیا کہتی ہیں کہ انہیں واصف سے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی یہ احساس ہو گیا تھا کہ ان سے غلطی ہوگئی ہے لہذا انہوں نے بہت جلد یہ رشتہ ختم کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو چاہنے کا رشتہ شادی سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور جب آپ کو لگے کہ کوئی تو ہے جو آپ کے ساتھ کھڑا ہے تو بہت اچھا لگتا ہے۔ میں بھی ایسے ہی ایک تعلق میں تھی اور وہ تعلق بہت اچھا لگتا تھا، پھر ہم نے شادی کر لی جس کے بعد پہلے محبت ختم ہوئی اور پھر رشتہ ختم ہوگیا۔

سونیا حسین نے کہا کہ ‘میرے نزدیک کسی بھی رشتے میں دولت سے کہیں زیادہ وفاداری اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو پھر اُس رشتے میں رہنے کا کوئی جواز ہی نہیں رہتا۔’ اداکارہ نے کہا کہ ‘پاکستان میں آپ کی اپنی شناخت سے زیادہ آپ کو دوسروں سے ملایا جاتا ہے۔ جب میں شوبز میں آئی تھی تب مجھے لوگ انڈین اداکارہ دیویا بھارتی جیسا کہا کرتے تھے، لیکن اب پرینکا چوپڑا سے ملاتے ہیں۔ یہ سب مجھے یقیناً اچھا لگتا ہے۔’ ایک سوال پر سونیا حسین نے کہا کہ ‘میں نے فلموں اور ڈراموں دونوں میں کام کیا ہے لیکن بطور اداکارہ میں یہ کہوں گی کہ چھوٹی اور بڑی سکرین پر کام کرنے کا بہت فرق ہے۔ ڈراموں میں کہانیوں کو فلٹر لگا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ فلموں میں آپ کے پاس پوری آزادی ہوتی ہے کہ آپ ٹھیک طریقے سے ہر چیز دکھا سکیں۔

سونیا حسین نے کہا کہ میں نے کامیڈی زیادہ نہیں کی لیکن حسِ مزاح میری شخصیت کا ایک پہلو ضرور ہے۔ میں نے چند ایک کامیڈی کردار کیے ہیں جنہیں لوگوں نے سراہا ضرور ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مجھے سنجیدہ کرداروں میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔’ ڈرامہ سیریل ‘عشق زہے نصیب’ میں اپنے کردار اور کہانی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’عشق زہے نصیب’ کی پوری ٹیم مجموعی طور پر ایسی پذیرائی کی توقع نہیں کر رہی تھی جو اس ڈرامے کو ملی کیونکہ سب جانتے ہیں کہ آج کل ہمارے ہاں کس قسم کی کہانیاں پسند کی جا رہی ہیں۔

Back to top button