یاسرہ رضوی کی فلم ’’سینٹی اور مینٹل‘‘ ریلیز کیوں نہ ہو پائی؟

بولڈ ویب سیریز ’چڑیلز‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یاسرہ رضوی اپنی رومانوی فلم ’’سینٹی اور مینٹل ‘‘ کی ریلیز کے حوالے سے مالی مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے اداکارہ کو مالی امداد کی پیش کش کی ہے۔ یاسرہ رضوی نے یکم جولائی کو سینٹی اور مینٹل‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے مبہم انداز میں مالی مسائل کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ سینٹی اور مینٹل‘ کو بنانے کے لیے ان کا بہت سارا وقت اور پیسہ لگا، تاہم انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں، کیونکہ انہوں نے اس منصوبے سے بہت کچھ سیکھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ سینٹی اور مینٹل‘ کو بنانے کے دوران شاید ان کا پیسہ اور وقت اس لیے برباد ہوا کہ فلم یا تو بہت اچھی نہیں تھی جس وجہ سے وہ ریلیز بھی نہیں ہوسکی۔

کیا شاہ محمود بیٹے کو جتوا کر اپنی ہار کا بدلہ لے پائیں گے؟

یاسرہ رضوی نے لکھا کہ اگرچہ سینٹی اور مینٹل‘ نے انہیں مشکلات میں ڈالا مگر وہ اتنی بھی پریشان نہیں، جتنا کہ دوسرے لوگ سوچ رہے ہیں، اداکارہ اور فلم ساز نے اگرچہ واضح طور پر یہ نہیں لکھا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے ان کی فلم تاخیر کا شکار ہے۔

یاسرہ رضوی کی پوسٹ پر فلم ساز مہرین جبار نے کمنٹ کرتے ہوئے انکی تعریفیں کیں اور ان سے پوچھا کہ وہ ان کی کس طرح مدد کر سکتی ہیں؟ اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی یاسرہ رضوی کو مالی مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی اور تجویز دی کہ وہ ایک بینک اکاؤنٹ کھولیں تاکہ پاکستانی انکی مدد کر سکیں، ثروت نے لکھا کہ پاکستانیوں کا دل بہت بڑا ہے، وہ یاسرہ رضوی کی مدد ضرور کریں گے۔ کئی دیگر افراد نے بھی یاسرہ رضوی کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مالی مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی، حالیہ پوسٹ سے قبل دسمبر 2021 میں یاسرہ رضوی نے بتایا تھا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے ان کی فلم ’سینٹی اور مینٹل‘ تاخیر کا شکار ہے۔

اداکارہ نے فلم پر 2018 میں کام شروع کیا تھا اور 2019 میں اس کی شوٹنگ شروع کر دی گئی تھی مگر پھر کرونا وبا کے باعث اس کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی۔ رومانٹک کامیڈی فلم کی کاسٹ میں عرفان کھوسٹ، لیلیٰ زبیری، لیلیٰ واسطی، سیفی حسن، نمرہ بچہ، بیو ظفر، آرز احمد اور فریال محمود سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، فلم کی کہانی یاسرہ رضوی نے لکھی ہے جبکہ اداکارہ نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں۔

Back to top button