ہانگ کانگ کو شکست دیکر بھارت نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ 2022 کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے، بھارتی کپتان روہت شرما 21 رنز جبکہ اوپنر کے ایل راہول 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔یاسیم مرتضیٰ 9 اور کتپان نزاکت خان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارتی کھلاڑی سوریا کمار نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے،بھارتی کپتان روہت شرما 21 رنز جبکہ اوپنر کے ایل راہول 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ بھارت نے ایونٹ کے پہلے میچ پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ہانگ کانگ کا یہ پہلا میچ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
وزیرخارجہ کاغیرملکی سفارتکاروں کیساتھ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
بھارتی سکواڈ میں کپتان روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دنیش کارتک، رشبھ پنت، روندر جدیجہ، بھونیشور کمار، اویش خان، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ جبکہ ہانگ کانگ کے سکواڈ میں کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسیم مرتضیٰ، کنچت شاہ، اعزاز خان، اسکاٹ میک کچنی، ذیشان علی، ہارون ارشد، احسن خان، ایوش شکلا، محمد غضنفر شامل ہیں۔
