امریکا کی پی ٹی آئی مظاہرین سے پرامن احتجاج اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل

امریکا کا کہنا ہےکہ پاکستان میں مظاہرین پرامن احتجاج کریں اور تشدد سےگریز کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہاکہ پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام کیاجانا چاہیے اور امن و امان برقرار رہنا چاہیے۔پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرہ کرنے والے تشدد سے گریز کریں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین سے مطالبہ کرتےہیں کہ وہ پر امن احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں،پاکستانی حکام سے انسانی حقوق کا بنیادی آزادیوں کا احترام کرنےکا مطالبہ کرتے ہیں،

پاکستانی قوانین امن و امان کو برقرار رکھنے کےلیے کام کرتےہیں،قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنانا اہم ہے۔

میتھیو ملر نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کےحامی ہیں۔

پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں سے جھڑپیں جاری ، ایس ایس پی سمیت 22 اہلکار زخمی

ترجمان میتھیو ملر نےکہاکہ لبنان اسرائیل جنگ بندی معاہدے کےقریب ہیں،گزشتہ ہفتے جنگ بندی معاہدےپر بڑی پیش رفت ہوئی،تاہم ابھی معاہدہ فائنل نہیں ہوا۔

Back to top button