امریکی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، برداشت نہیں کرینگے: ایران

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔

ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ مذاکراتی اصولوں کے پابند ہیں اور نہ ہی جنگ بندی کے معاہدوں کا احترام کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی یہ غیر ذمہ دارانہ خلاف ورزی ہمیشہ کی طرح امریکہ کے لیے پسپائی اور پشیمانی کا باعث بنے گی۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ مسلسل الزام تراشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاہم اب یہ طرزِ عمل مزید قابل قبول نہیں اور واشنگٹن کو اپنے اقدامات کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Back to top button