امریکا ایران کے خلاف بڑے حملوں کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ایسے بڑے فوجی حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جن کی شدت دوسری جنگِ عظیم کے بعد کم ہی دیکھی گئی ہو۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج ہر ممکن کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کے مطابق پینٹاگون کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے اور امریکی افواج کو مکمل جنگی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا ایران کے خلاف ایسے حملے کر سکتا ہے جن کی شدت دوسری جنگِ عظیم کے بعد مثال بن جائے۔

ایران مذاکرات کےلیے پہلے سے زیادہ تیار دکھائی دیتا ہے : امریکی وزیر خارجہ

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری مسلسل تحمل کا مظاہرہ کرنے اور سفارتی حل اختیار کرنے پر زور دے رہی ہے۔

Back to top button