غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے تیز، مزید 18 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملوں میں شدت آ گئی، تازہ حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق شہداء میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں نے مختلف علاقوں میں 10 سے زائد حملے کیے، جن میں رہائشی اپارٹمنٹس، بے گھر افراد کے خیموں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ دیر البلح پر اسرائیلی حملے میں حماس کے کمانڈر کمال ابو معیلق اور ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوئے۔
ایرانی عوام جنگ کے اصل ہیرو ہیں : ایرانی صدر
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2025 میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 1,230 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 73 ہزار 356 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
