امریکا ایران کشیدگی میں کمی سے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا

امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمتیں گر گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف مجوزہ فوجی کارروائی مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 83.85 ڈالر رہ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 4.01 ڈالر کی کمی کے بعد 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں ممکنہ کمی کا اشارہ تصور کیا، جس کے باعث تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات عارضی طور پر کم ہوئے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں واضح گراوٹ دیکھی گئی۔

 

ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملوں اور عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں 20 فیصد سے زائد بڑھ گئی تھیں۔

Back to top button