ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کردیا

 

 

 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے سے رابطہ کرکے امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کردیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فون پر رابطہ کیا اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترکیے کے وزیرخارجہ حاقان فیدان سے بھی الگ،الگ رابطے کرکے امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر کا ایران پر بڑا حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو کسی بھی مہم جوئی پر مبنی فوجی کارروائی سے باز رہنے کا انتباہ دیتے ہوئےکہاکہ ایران اپنی قومی خودمختاری،علاقائی سالمیت اور سلامتی کے دفاع کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دےگا۔

Back to top button