ایم کیو ایم مرکز ہنگامہ آرائی ، خالد مقبول صدیقی کا ردعمل سامنے آگیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بہادر آباد مرکز میں کارکنوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پارٹی کارکنوں کے درمیان غلط فہمی اور تلخ کلامی کے باعث ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہاکہ پارٹی قیادت نے فوری طور پر پورے معاملے کا جائزہ لیا جس کےبعد صورت حال اب بہتر ہورہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کےمطابق بہادرآباد مرکز میں جھگڑا رابطہ کمیٹی کے کمرے میں ہوا جہاں کارکنوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ہنگامے کے دوران بعض کارکنان ڈی وی آر سسٹم بھی اپنے ساتھ لےگئے جب کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
