ایران سے معاہدہ چاہتا ہوں جنگ نہیں، مذاکرات آج ہوں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے معاہدہ چاہتا ہوں جنگ نہیں اور ایران سے آج اہم مذاکرات ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج  دوپہر شروع ہوں گے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مذاکرات کہاں ہوں گے اور ان میں کون شریک ہوگا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے امریکا سے حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولا جا سکے اور ایران کے جوہری پروگرام پر ایک معاہدہ طے پا سکے۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کے لیے کوئی آخری مہلت مقرر کی گئی ہے تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا،’’میں معاہدہ کرنا پسند کروں گا، میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا کیونکہ جنگ میں بہت سے لوگ جان سے جاتے ہیں‘‘۔

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر گزشتہ کئی ماہ سے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں اور متعدد بار نئے حملوں کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں، تاہم ہر بار مذاکرات کو موقع دینے کے لیے فوجی کارروائی مؤخر کی جاتی رہی ہے۔

Back to top button