برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی: ایران

 

 

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں فریق نہ بننے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ امریکا نے ایم او یو کے تحت بحری آمدورفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی۔ امریکا نے معاہدے کی مدت مکمل ہونے سے پہلے حملہ کیا، جب کہ آبنائے ہرمز کی بندش بھی امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے منسلک ہے۔

اسماعیل بقائی نے بتایاکہ ایران عمان کے ساتھ نئے بحری راستے کے حوالے سے بات چیت کررہا ہے،تاہم آبنائے ہرمز کو کھولنے کا معاملہ عمان کے ساتھ جاری مذاکرات سے الگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ،بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

ایران مذاکرات کےلیے پہلے سے زیادہ تیار دکھائی دیتا ہے : امریکی وزیر خارجہ

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

Back to top button