آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ, مسلم ليگ ن 13 اور پیپلز پارٹی 5 حلقوں پر کامیاب

 

 

 

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی مسلم لیگ ن کے نام رہا، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلز پارٹی اب تک صرف 5 نشستوں پر کامیاب ہوسکی، 20 حلقوں میں سے 18 کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آ گئے۔

اتوار کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ پولنگ کےبعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج بھی آنا شروع ہوگئے۔

مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی جب کہ حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈسلائڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا،تمام 196 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج:

20 حلقوں میں سے 18 کے مکمل غیر سرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم ليگ(ن) 13 حلقوں پر جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں سے کامیاب ہوئی۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 143 پولنگ سٹیشن  کے  غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے شاہ غلام قادر 18925 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 13596 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 29 مظفرآباد 3 سے پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 19 ہزار 792 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ مسلم ليگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

ایل اے26 نیلم ویلی 2 کے تمام 135 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کےمطابق پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 17466 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ  مسلم ليگ ن کے شاہ غلام قادر 15494 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4: تمام 129 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17749 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 32 مظفر آباد 6 کے تمام 163 پولنگ سٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کےمطابق مسلم ليگ ن کے راجہ محمد فاروق حیدر 21156 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19010 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 مظفر آباد 7 کے تمام 155 پولنگ سٹیشنز کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کےمطابق پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25469 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔مسلم ليگ ن کے میاں محمد رشید 21175 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے34 جموں 1 کے تمام 131 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ناصر حسین ڈار 5682 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ  آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 2124 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2: تمام 142 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے تحت ن لیگ  کے چوہدری محمد اسماعیل 23893 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5868 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3: تمام 140 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج  کےمطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 27218 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12980 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4: تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ (ن) کی مریم جاوید 28664 ووٹ لےکر کامیاب ہوئیں جب کہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22827 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 115 پولنگ سٹیشنز  کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ(ن) کے ذیشان علی 13 ہزار 652 ووٹ لےکر کامیاب ہو گئے۔مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 9 ہزار 523 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

ایل اے 39 جموں 6 کے  تمام 157 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کےمطابق مسلم ليگ ن کے راجہ محمد صدیق 10981 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 5081 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1کے تمام 47 پولنگ سٹیشن کا غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کےمطابق پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2: تمام 19 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3: تمام 43 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4: تمام 10 پولنگ سٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کےمطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام27 پولنگ سٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ سٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

Back to top button