امریکی فورسز کی شام میں‌ کارروائی، 13 جاں‌ بحق

امریکا کی اسپیشل فورسز کی غیرمعمولی فضائی کارروائی میں شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ شام کے شمال مغربی علاقے میں غیرمعمولی فضائی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کو واشنگٹن نے کامیاب کارروائی قرار دیا۔

ادلب میں امریکی فورسز کی جانب سے 2019 کے بعد اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے، جب داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ہلاک کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین اور سوشل میڈیا میں زیرگردش ناموں سے لگتا ہے کہ امریکی کارروائی کا مقصد داعش کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔

بالاکوٹ فضائی حملے پر بھارتی غلط بیانی بے نقاب

کارروائی کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم بتایا کہ تفصیلات میں بعد میں جاری کی جائیں گی۔امریکی ترجمان جان کربی نے بیان میں کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے زیر کنٹرول امریکی اسپیشل فورسز نے انسداد دہشت گردی مشن کے تحت شام کے شمال مغربی علاقے میں ایک کارروائی کی۔

Back to top button