امریکا: مالی فراڈ میں ملوث 6 بھارتی شہریوں کو سزا

امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایک بھارتی شہری کو امریکا اور دیگر جگہوں پر بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کرنے کے الزام میں 15 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 5 دیگر بھارتی شہری سزا سنائے جانے کے منتظر ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ان بھارتی شہریوں کے ہاتھوں مالی فراڈ کا شکار بننے والوں میں پاکستانی اور بھارتی نژاد بزرگ امریکی شہری بھی شامل ہیں، اس گینگ کے سرغنہ اور کچھ اراکین امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

26 سالہ ایم ڈی آزاد نے 20-2019 کے دوران ایک فراڈ رنگ (جعلساز گروہ) کا حصہ بننے کا اعتراف کیا جو ہیوسٹن سمیت مختلف امریکی شہروں میں فعال تھا اور سیکڑوں بزرگ شہریوں کے ساتھ فراڈ کیا، 10 اگست کو امریکی ڈسٹرکٹ جج کینتھ ہوئٹ نے ایم ڈی آزاد کو وفاقی جیل میں 188 ماہ کی سزا سنائی۔

ایم ڈی آزاد کی طرح 5 دیگر بھارتی شہری (26 سالہ انیرودھا کالکوٹ، 26 سالہ سُمت کمار سنگھ، 26 سالہ ہمانشو کمار اور 27 سالہ ایم ڈی حسیب) بھی ہیں جنہوں نے بھی مالی فراڈ کا الزام عائد ہونے کے بعد جرم کا اعتراف کرلیا، پانچوں افراد زیر حراست رہیں گے اور سزا سنائے جانے کے منتظر ہیں۔

Back to top button