مقبوضہ کشمیر میں پاکستانیوں کویوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹر لگ گئے

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹر لگ گئے، پوسٹروں پر قائد اعظم، علامہ اقبال اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹر سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے ہیں۔
پوسٹروں پر پاکستانی عوام کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔
پوسٹروں پر لکھا گیا ہے کہ کشمیری اپنے آپ کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں اور بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کی
صارف کی عمر کی شناخت کرنے والی ای-سیگریٹ متعارف
جدوجہد کر رہے ہیں۔
