فلم میں کام کرنے پر سیما حیدر کو ہندو انتہا پسند کی دھمکی

محبت کی خاطر بھارت جانیوالی سیما حیدر کے فلم میں کام کرنے پر انہیں بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے دھمکی مل گئی۔ سیما حیدر اور سچن مینا کو ہدایتکار امیت جانی کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے بعد سیما حیدر کے فلم کے لیے دیے گئے آڈیشن کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
امیت جانی کی فلم ’کراچی سے نوئیڈا‘ میں کام کرنے کے لیے تیار ہونے والی سیما حیدر کو اب بھارتی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم ایس این) کی جانب سے دی گئی ہے۔
راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نونرمان سینا کے جنرل سیکریٹری امیہ کھوپکر نے پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما حیدر کے فلم میں کاسٹ کرنے پر انہیں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ بند ہونا چاہیے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمارے سخت ردعمل کیلئے ذہنی طور پر تیار رہو۔
مہاراشٹر نونرمان سینا نے کہا کہ ہم اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی شہری کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیما حیدر ایک پاکستانی خاتون ہیں جو اس وقت بھارت میں ہیں۔
امیہ کھوپکر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری کے کچھ نئے لوگ شہرت کے لیے سیما حیدر کو اداکارہ بنا رہے ہیں۔ غدار پروڈیوسرز کو شرم کیوں نہیں آتی؟
انہوں نے دھمکی آمیز رویے میں خبردار کیا کہ میں سب کو وارننگ دے رہا
پانی کے غیر قانونی کنکشن ریگولرائز کرنے کا منصوبہ تیار
ہوں کہ اس تماشے کو فوراً بند کرو۔
