ہانیہ عامر اور یمنیٰ زیدی کا دُلہا وہاج علی کون ہے؟

آج کل ایک شرمیلے مگر ہنڈسم اداکار کے بہت چرچے ہیں جو بیک وقت دو انتہائی حسین اداکاراؤں ہانیہ عامر اور یمنیٰ زیدی کے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں۔۔ یہ اتفاق ہی ہے کہ دو مختلف چینلز سے آن ایئر ہونے والے  ڈرامے ”تیرے بِن“ اور ”مجھے پیار ہو تھا“ میں اداکار وہاج علی کو دُلہا بنے ہوئے دکھایا گیا اور ان کی دولہنیں بنی ہیں کوئی عام سی اداکارائیں نہیں ٹی وی انڈسٹری کی سپر سٹارز ہانیہ اور یمنیٰ زیدی۔۔ اتفاق سے دونوں ہی ڈراموں کا بجٹ غیر معمولی ہے اس لئے ڈیزائنر لہنگے پہنے دونوں اداکارائیں سچ مچ کی دولہنیں لگ رہی تھیں۔ یمنیٰ زیدی جو ”تیرے بن“ میں میرب کا کردار اد کر رہی ہیں، وہ مرتسم یعنی وہاج علی کی زندگی میں زبردستی لائی جاتی ہیں لیکن دلہن وہ مکمل شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ بنتی ہیں۔  ہانیہ بھی انسٹا گرام میں اپنی ایک پوسٹ میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں۔ انھیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ دُلہا اریب ہے یا سعد، ڈرامے میں یہ کردار وہاج اور لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجاز نبھا رہے ہیں، انھیں خوشی اس بات کی ہے کہ انھوں نے ملک کے ایک ٹاپ ڈیزائنر نومی انصاری کا لہنگا پہنا ہے۔

بظاہر ان ڈراموں میں روایتی کہانیوں کی طرح 
”لو ٹرائینگل“ دکھایا گیا ہے یعنی ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار دو لڑکے یا ایک ہی لڑکے کو پسند کرنے والی دو لڑکیاں۔۔لیکن کہانی میں آنے والے ٹوئسٹ، ڈائیلاگ اور ڈائریکشن نے انھیں منفرد بنا دیا ہے۔ مجموعی طور پر  دونوں ڈراموں کی پروڈکشن کافی جاندار ہے۔

خیر ذکر ہو رہا تھا ہانیہ اور یمنیٰ کے دُلہا وہاج علی کا، جو ”ٹاک آف دی ٹاؤن بنے ہوئے ہیں۔پینتیس سالہ وہاج بچپن سے ایکٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے والدین چونکہ سول سروس میں تھے، اس لئے ان کی خواش تھی بیٹا بھی سی ایس ایس کرے گا۔ وہاج  پولیس میں جانے کے لئے تیار بھی ہو گئے تھے مگر پھر انھوں نے فنانس میں ڈگری لے لی اور شوق انھیں این سی اے لے گیا۔ وہاں سے فلم میکنگ میں ڈگری لینے کے بعد  وہاج نے مختلف ٹی وی چینلز میں جاب کی۔ 2015 میں ثنا فاروق سے شادی ہو گئی اور یہ ایک خوبصورت سی بیٹی کے باپ بھی بن گئے۔۔

 اور انھیں وہ وقت کبھی نہیں بھولتا جب ریما خان شو، بلال قطب کے ساتھ عالم آن لائن، نادیہ خان شو، پاکستان آئیڈیل اور رمضان شو کرنے والے وہاج کے لئے ”جو بچھڑ گئے“ بلاک بسٹر ڈرامہ ثابت ہوا۔ جس میں انھوں نے بنگالی لب و لہجے میں رومی کا کردار کمال طریقے سے نبھایا۔ اپنے مختصر کیرئر میں انھوں نے اگرچہ  فتور، عشق جلیبی، دل ناامید تو نہیں، عہد وفا جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن وہ ابھی اپنے کام سے مطمعن نہیں۔ ابتداٴ میں تو انھیں گھر والوں سے چھپانا پڑا کہ وہ ایکٹنگ کرنے لگے ہیں، پھر ان کی والدہ ڈرامے دیکھنے لگیں مگر انھیں ان کا کام پسند نہیں آیا اور وہاج چاہتے تھے کہ والدین بیٹے کو سکرین پر دیکھیں تو انھیں مایوسی نہ ہو۔

وہاج ایکٹنگ کے جس سکول آف تھاٹ سے تعلق رکھتے ہیں اس میں نعمان اعجاز اور فیصل قریشی ان کے گرو کہے جا سکتے ہیں اور چونکہ انھوں نے فلم میکنگ میں ڈگری لی ہے اس لئے پروڈکشن ان کا آخری پڑاؤ ہے لیکن اس سے پہلے وہاج اداکار کی حیثیت انڈسٹری میں اپنے قدم جمانا چاہتے ہیں!

پی ایس ایل نے کن کن ملکوں کو نئے کرکٹ کھلاڑی دئیے

Back to top button