پہلگام واقعہ پراے پی سی بلا کرعمران خان کوشامل کیا جائے،بیرسٹرعلی ظفر

 پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر کاکہنا ہے کہ پہلگام واقعہ پر حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے اورعمران خان کوبھی شامل کرے۔

سینیٹر علی ظفر کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح  پیغام دیا ہے کہ حکومت چاہےکسی کی بھی ہو، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

 حکومت نے پہلگام واقعہ پر اے پی سی نہ بلائی اور عمران خان کوشامل نہ کیا توثابت ہوجائےگا کہ حکومت اس معاملے پر بھی سیاست کررہی تھی۔

دوسری جانب ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نےکہا کہ بھارت 1947 سےآج تک پاکستان کو صرف دھمکیاں دیتا اورالزامات لگاتا آیا ہے، قوم کو متحد ہوکر بھارت کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔بھارت میں سیکولرازم صرف ایک دکھاوا ہے،بھارتی سورماؤں کو ہمیشہ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی  آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات نہ کروانا موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے، تمام سیاسی جماعتوں اورقوم کو یکجا ہوکر بھارت کے خلاف مؤقف اپنانا ہوگا۔

Back to top button