14 اگست کو جشن آزادی بھی منائیں گے اور عمران خان کی رہائی کےلیے آواز بھی اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور عمران خان کی رہائی کےلیے آواز بھی اٹھائیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کہتے ہیں مذاکرات ہونے چاہئیں،ہم نے ڈائیلاگ کی کوشش کی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ نا اہلی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا،غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہیے۔9 مئی کا واقعہ افسوسناک تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم 14 اگست کو جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور عمران خان کی رہائی کےلیے بھی آواز اٹھائیں گے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہاکہ بیرونی اور اندرونی بد امنی روکنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔
