مسکرانے سے صحت پرکیااثرات مرتب ہوتے ہیں؟

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ مسکرانادرحقیقت یہ ہمیں درپیش تکالیف، عارضی ڈپریشن یا انزائٹی پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے والا قدرتی میکنزم ہے۔
ایسا کہا جاتا ہے کہ ہنسی ایک بہترین دوا ہے اور ذہنی صحت کے لیے یہ بات حقیقت ہے۔ مسکراہٹ نہ صرف آپ کی اندرونی خوشی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ مثبت جذبات کو بھی فروغ دیتی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی مشکل یا تکلیف دہ کام کے دوران جب کوئی فرد مسکراتا ہے تو اس کے دل کی دھڑکن کی رفتار سست اور مستحکم ہوتی ہے، جذباتی طور پر خوشگوار احساس ہوتا ہے اور تناؤ گھٹ جاتا ہے۔
تحقیق میں 57 افراد کو شامل کرکے انہیں اپنے ہاتھ یخ پانی سے بھری بالٹیوں میں ڈالنے کی ہدایت کی گئی تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ کتنی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
اس تجربے کے دوران ان کے دل کی دھڑکن کی رفتار اور چہروں کے تاثرات کو ریکارڈ کیا گیا۔
ان ایک بار مسکرانے سے ذہن اور جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس تجربے کے دوران جو افراد مسکراتے رہے، ان کے دل کی دھڑکن کی رفتار گھٹ گئی جبکہ جسم کو سکون کا احساس ہونے لگا۔