’’واٹس ایپ ویب ورژن کی سیکیورٹی کیلئے دو نئے فیچر متعارف‘‘

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دو نئے فیچر متعارف کروا دیئے ہیں جس میں سکرین لاک کا آپشن بھی دیا گیا ہے، واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چیٹ سرچ اور پرائیویسی کو بہتر بنایا جا رہا ہے،WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں سرچ بائی ڈیٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جیسے کہ نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے صارفین تاریخ کے ذریعے مخصوص چیٹس کو سرچ کر سکیں گے، یہ فیچر کافی عرصے سے موبائل ایپ پر دستیاب تھا اور اب اسے ویب ورژن کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف چیٹ سرچ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک نیا کیلنڈر آئیکون موجود ہوگا، اس آئیکون پر کلک کرنے پر مخصوص تاریخ، مہینے اور سال کا انتخاب کر کے چیٹس کو تلاش کر سکیں گے، یہ نیا فیچر چیٹس کی تلاش کا عمل زیادہ آسان بنا دے گا اور مخصوص کی ورڈز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔اسی طرح واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو بھی سکرین لاک نامی فیچر سے بہتر بنایا گیا ہے، اس سے قبل چیٹ لاک فیچر موبائل کے بعد ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا تھا، مگر ویب ورژن میں اس فیچر کو سکرین لاک کا نام دیا گیا ہے، یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر سکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کر کے سائن ان ہونا ہوگا، یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو دفاتر میں واٹس ایپ کو ویب ورژن میں استعمال کرتے ہیں، اسی طرح اگر ان کا کمپیوٹر کھلا رہ جائے تو بھی انہیں

جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ ودیگر کی ضمانتیں منظور

نگران وزیراعظم نے کینیا سے ارشد شریف کیس میں تعاون مانگ لیا

فکر نہیں ہوگی کہ کوئی ان کی ذاتی چیٹس کو دیکھ سکے گا۔

Back to top button