مریم نے جنید صفدر کو شادی پر کونسا مہنگا ترین تحفہ دیا؟

دولت مند افراد کی شادی ہو اور مہنگے تحائف کی بات نہ ہو، ایسا نہیں ہو سکتا، جی ہاں! ایسی ہی صدائیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے بود بھی سنائی دے رہی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ

مریم نے اپنے بیٹے کو 14 کروڑ روپے کی مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دی ہے

جو کہ پنجاب میں اب تک رجسٹرڈ ہونے والی مہنگی ترین گاڑی ہے۔

تام دوسری جانب مریم نواز نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے مخالفین کا بیہودہ پراپیگنڈہ قرار دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نے لکھا کہ یہ جھوٹ سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے، اور یہ حرکت مایوس کن ہے۔ انہوں نے لکھا کہ افسوس کہ بڑے ناموں والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی اس جعلی خبر کو بغیر تصدیق کے پھیلایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ جنید صفدر 14 دسمبر کو احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے، جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح اگست 2021 کے دوران لندن میں ہوا تھا۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوااور ان کی مہندی اور مایوں سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔شریف خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کو کوئی مہنگی گاڑی تحفے میں نہیں دی گئی ہاں اتنا ضرور ہے کہ ان کی شادی سے پہلے ان کے لئے ایک علیحدہ گھرضرورتیار کیا گیا ہے۔

which expensive wedding gift that Maryam gave to Junaid Safdar? video

Back to top button