اداکارہ سبیکا امام کو مارنے کی دھمکیاں کون دے رہا ہے

ابھرتی ہوئی ماڈل اور اداکارہ سبیکا امام نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خود کو قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیوں کے بعد بعطانوی پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے سے رابطہ کر کے دھمکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ سبیکا نے اس بات کا انکشاف سوشل میڈیا پر کیا اور ساتھ میں دھمکیاں دینے والے صارفین کے پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کر دیے۔

یاد رہے کہ ڈراموں کے علاوہ متعدد گانوں میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والی سبیکا امام فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا شمار ابھرتی ہوئی ماڈلز میں ہوتا ہے اور انہیں شوبز انڈسٹری میں میرٹ کے قتل عام اور اقربا پروی کے خلاف کھل کر بات کرنے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔

برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ نے انسٹاگرام پر خود کو ملنے والی دھمکیوں کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل سمیت پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر اداروں کو بھی مینشن کیا ہے۔ اداکارہ نے ایف آئی اے اور برطانوی اداروں سے دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سبیکا امام نے سوشل میڈیا پوسٹ پرخود کو دھمکی دینے والی خاتون کے اسکرین شاٹ شیئر کیے، جن میں خاتون کی جانب سے اداکارہ کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی۔ سبیکا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں خاتون نے سبیکا کو ’پورن اسٹار‘ قرار دیتے ہوئے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی۔ خاتون نے سبیکا کو دھمکی دی کہ قندیل بلوچ کی طرح ان کا بھی پاکستانی سماج سے خاتمہ کرنا لازمی ہے۔

کوک سٹوڈیو نے چوتھا گانا ‘نیڑے وس ڈھولا’ جاری کر دیا

خیال رہے کے قندیل بلوچ ایک معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار تھی جنہیں چند برس پہلے غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی اداکارہ کو دھمکی دینے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ سبیکا امام اداکار دانش تیمور کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں ایک ساتھ رہی تھیں۔

خاتون نے نہ صرف سبیکا بلکہ ان کی والدہ کے لیے بھی نامناسب زبان استعمال کی اور انہیں قتل کرنے اور تیزاب حملے کی دھمکی دی۔ سبیکا نے دھمکی دینے والی خاتون کی جانب سے اپنی پوسٹ پر دی جانے والی دھمکی کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں خاتون کا نام بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ سبیکا امام کی جانب سے دھمکی والی پوسٹ شیئر کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا اداروں سے دھمکی دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ سبیکا امام نے 2014 کی بولی وڈ کی مقبول فلم ’کوئین‘ سے کنگنا رناوٹ کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا تھا۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والی سبیکا امام نے بعد ازاں پاکستانی فلموں ’شیر دل، جلیبی اور ویلکم ٹو لنڈن‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا اور انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو پایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے یا برطانوی پولیس نے سبیکا کی شکایت پر کوئی کارروائی شروع کی ہے یا نہیں؟

Back to top button