کوک سٹوڈیو نے چوتھا گانا ‘نیڑے وس ڈھولا’ جاری کر دیا

کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا پانچواں گانا پنجابی زبان میں ریلیز کر دیا گیا ہے جسے سننے والوں نے کافی پسند کیا ہے۔ ’دی سوچ بینڈ‘ اور ’بٹ برادرز‘ کی آواز میں جاری ہونے والے گانے ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو اب جدید موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں ’دی سوچ بینڈ کے ارکان اور بٹ برادرز‘ نے روایتی پاپ انداز میں گلوکاری کی ہے۔ پنجابی زبان کے گانے کی شاعری عدنان ڈھول اور بٹ برادرز یعنی شمروز اور عمیر بٹ نے لکھی ہے جب کہ اس کی کمپوزیشن بھی انہوں نے ہی کی ہے، جس میں ان کا ساتھ ربی احمد نے بھی دیا ہے۔

کوک سٹوڈیو کے تیار کردہ نئے گانے کے مرکزی گلوکاروں میں ’دی سوچ بینڈ‘ کے عدنان ڈھول اور ربی احمد جب کہ ’بٹ برادرز‘ کے شمروز اور عمیر بٹ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ سے قبل 23 جنوری کو فلوکار عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ بھی پنجابی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔ مومنہ مستحسن اور عاطف اسلم کے گانے کو شائقین نے خوب سراہا تھا، تاہم ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی کہ عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے کوئی ملی ہے۔

دونوں پنجابی گانوں سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے دوسرے گانے ’کنار یاری‘ کو 19 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔ کوک اسٹوڈیو سیزن کے چوتھا گانا اصفر حسین اور گریمی ایوارڈ نامزد یافتہ امریکی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں ’محرم‘ کو 28 جنوری کو جاری کیا گیا تھا، جسے کافی پسند کیا گیا۔

محرم‘ کی طرح بلوچی زبان کے گانے ’کنا یاری‘ کو خوب سراہا گیا تھا، جس میں پاکستان کی پہلی حجابی ریپر ایوا بی نے کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کے ہمراہ آواز کا جادو جگایا تھا۔

اداکارہ سبیکا امام کو مارنے کی دھمکیاں کون دے رہا ہے

بلوچی گانے سے قبل 14 جنوری کو عابدہ پروین اور نصیبو لال کی آواز میں ’تو جھوم‘ کو جاری کرکے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔ اب تک کوک اسٹوڈیو کے پانچ گانے جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں سے دو پنجابی جب کہ ایک بلوچی اور دو اردو زبان میں جاری کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے پہلے گانے ’تو جھوم‘ پر تنازع بھی سامنے آیا تھا اور سندھ کے ضلع عمر کوٹ کی نوجوان گلوکارہ نرملا مگھانی نے کیس دائر کررے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ اس گانے کی دھن ان کی تیار کردہ دھن سے چوری کی گئی۔

نرملا مگھانی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ’تو جھوم‘ سے ملتی جلتی دھن جون 2021 میں کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذالفقار جبار خان المعروف زلفی کو بھیجی تھی، جنہوں نے انہیں چانس دینے کے بجائے ان کی دھن کو چوری کرکے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے کی دھن بنائی۔

دوسری جانب زلفی نے نرملا مگھانی کے دعووں کو مسترد کردیا ہے، تاہم گلوکارہ نے پروڈیوسر کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔

Back to top button