بالی وُوڈ کی بیبو کا تینوں خانز میں سے فیورٹ کون ہے؟

بالی وُوڈ کی بیبو کرینہ کپور نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی عادات اور طبیعت کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے۔کرینہ کپور نے سلمان خان کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنی شخصیت پر بہت بھروسہ کرتے ہیں، شاہ رخ خان سنیما کے شاہ ہیں جبکہ عامر خان کو اپنے کام سے جنون ہو جاتا ہے اور وہ صرف اُسی کے بارے میں سوچتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ’سلمان خان ہمیشہ اپنی شخصیت پر بھروسہ کرتے ہیں جیسے کے اُن کی شخصیت ہے اور اُن کا سپر ڈُوپر سٹارڈم ہے۔‘’عامر خان اپنے کام پر بہت توجہ دیتے ہیں۔ وہ بالکل فلم کا کردار بن جاتے ہیں۔ انہیں اپنے کام سے جنون ہو جاتا ہے اور وہ صرف اپنے کام کے بارے میں سوچتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ عامر خان بہت زیادہ انہماک کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ بالکل اس کردار میں ڈھل جاتے ہیں جسے ادا کر رہے ہوں اور اسے لے کر بہت حساس ہوجاتے ہیں۔کرینہ کپور نے کہا کہ عامر خان صرف ان ہی لوگوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں، بات کر رہے ہوتے ہیں اور یہ ان کی شخصیت ہے، مجھے اس بات پر عامر خان بہت پسند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود عامر خان کی بڑی مداح ہوں، میں انہیں کہتی ہوں کام کو خود پر زیادہ سوار نہ کریں لیکن وہ اس قدر حساس ہوجاتے ہیں کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے۔

بالی وُڈ بیبو نے اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان کی باکس آفس پر مسلسل کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ ’وہ صحیح معنوں میں سنیما کے شاہ ہیں۔‘’وہ فاتح ہیں، وہ بادشاہ ہیں۔ شاہ رخ خان کے بارے میں لوگ جتنی بھی تعریفیں کر رہے ہیں میرے خیال سے وہ ابھی بھی کم ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کسی اور چیز سے بنے ہیں، وہ کسی ایسے اجزا سے بنے ہیں جس سے کسی دوسرے انسان کو نہیں بنایا گیا، وہ سیٹ پر ہر شخص کے ساتھ کام کرتے ہیں، صرف اپنے کردار میں نہیں ڈوبتے۔کرینہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک ہی وقت میں سب کام کر رہے ہوتے ہیں اور مجھے خود نہیں معلوم وہ ایسا کیسے کرتے ہیں، وہ بھارت کے سب سے بڑے اسٹار ہیں لیکن جب آپ ان کے ساتھ ہوں گے تو وہ آپ کو یہ احساس نہیں ہونے دیں گے کہ وہ بڑے ہیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور شاہ رخ خان کے ساتھ ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’راون‘ اور ’ڈان‘ جیسی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ سلمان خان کے ساتھ انہوں نے ’باڈی گارڈ‘، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’کیونکہ‘ جیسی فلموں کام کر رکھا ہے۔اسی طرح عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور ’تھری ایڈیٹس‘، ’لال سنگھ چڈھا‘ اور ’تلاش‘ جیسی فلموں میں بڑے پردے پر نظر آچکی ہیں۔کرینہ کپور نے اسی انٹرویو میں اپنے شوہر سیف علی خان کو ’بہترین فنکاروں میں سے ایک‘ کا درجہ دیا۔

اسرائیل نے سپر پاور امریکہ کو اپنا یرغمال کیسے بنایا؟

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ساتھ ’ٹشن‘ اور ’قربان‘ جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

Back to top button