مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی ایک بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں اپنے تمام آپریشنز ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر سے 9 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اقدام سے دیگر کئی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی مائیکروسافٹ کے ملازمین فارغ ہو جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اس کے کئی شعبے متاثر ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ کے ویڈیو گیم منصوبے بھی متاثر ہوں گے۔ مائیکروسافٹ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی منصوعی ذہانت کے میدان میں بھاری سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ مصنوعی ذہانت کےآرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز کی تربیت کے لیے بڑے ڈیٹا سینٹرز پر 80 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

مائیکروسافٹ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان ضروری ادارہ جاتی تبدیلیوں پر عمل ضروری ہے تاکہ کمپنی اس مشکل مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہو۔

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کے دنیا بھر میں دو لاکھ 28 ہزار ملازمین ہیں اور حالیہ کٹوتی لگ بھگ چار فیصد ملازمین کو متاثر کرے گی۔

پاکستان میں مائیکروسافٹ سے وابستگی رکھنے والے متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے ہیں کہ 25 سال بعد کمپنی اس ملک سے اپنے آپریشنز ختم کر رہی ہے اور اپنا نمائندہ دفتر بھی بند کر رہی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ’کاروبار کے جائزے اور اصلاح کے باقاعدہ عمل کے طور پر ہم پاکستان میں اپنے آپریٹنگ ماڈل کو تبدیل کر رہے ہیں۔ اس تبدیلی سے صارفین کیساتھ ہمارے معاہدے اور سروسز میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

مائیکروسافٹ کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں اس ماڈل کی کامیابی سے پیروی کر رہے ہیں۔ ہمارے صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں اور آئندہ بھی اسی اعلیٰ سطح کی خدمت کی توقع کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستان میں مائیکروسافٹ کے سو فیصد ملازمین فارغ ہو جائیں گے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی کل تعداد صرف پانچ ہے۔ پاکستان میں مائیکروسافٹ کا مرکزی دفتر فوری طور پر بند کیا جائے رہا ہے ۔ تاہم پاکستان میں مائیکروسافٹ کے صارفین کے لیے سروسز بدستور دستیاب رہیں گی۔ سال 2000 میں مائیکروسافٹ پاکستان کی بنیاد رکھنے والے جواد رحمان نے لنکڈ اِن پر مائکروسافٹ کے آپریشنز بند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مائیکرو سافٹ باقاعدہ طور پر پاکستان میں اپنے آپریشنز ختم کر رہا ہے اور بقیہ ملازمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے لائسنسنگ اور کمرشل معاہدوں کے انتظامات کو یورپ میں اپنے آئرلینڈ ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا ہے، جبکہ پاکستان میں روزمرہ کی سروس فراہمی کی ذمہ داری مکمل طور پر اس کے مقامی سرٹیفائڈ یافتہ شراکت داروں کے سپرد ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ’یہ اقدام کمپنی کی دیرینہ حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے جس میں براہ راست ملازمین کی تعداد کو محدود کرتے ہوئے کلاؤڈ بیسڈ اور شراکت داروں کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو فروغ دینا شامل ہے۔ یہ پاکستان سے انخلا نہیں بلکہ شراکت دار پر مبنی ماڈل کی طرف منتقلی ہے۔

بجٹ نا پیش کرنے کی افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت خطرے میں پڑ سکتی تھی: علی امین

لیکن اہم ترین سوال یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر میں نو ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ دراصل مائیکرو سافٹ کی جانب سے دنیا بھر میں اپنی ملازمتین ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سال ایسا تیسری بار ہوا ہے۔ مئی 2025 میں کمپنی نے چھ ہزار نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ برسوں کے دوران دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح مائیکرو سافٹ نے اپنے کاروبار کا رُخ مصنوعی ذہانت کی طرف کیا ہے تاکہ نئے ڈیٹا سینٹر اور چِپس بنانے پر سرمایہ کاری کی جائے۔

گذشتہ سال کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے برطانوی ماہر مصطفیٰ سلیمان کی خدمات حاصل کیں جو اسکے اے آئی کے شعبہ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اگلی نصف صدی ’مصنوعی ذہانت پر مبنی ہو گی۔ یہ ہمارے کام اور ایک دوسرے سے رابطے کو بدل دے گی۔

Back to top button