سوشل میڈیا پر خواجہ آصف کی بہادری کے چرچے کیوں؟

 

 

 

سوشل میڈیا پر اس وقت پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی بہادری اور ان کے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کی بزدلی کے چرچے زوروں پر ہیں۔ جہاں ایک طرف خواجہ آصف کا نہر میں چھلانگ لگانے کا بے باک انداز وائرل ہو رہا ہے، تو وہیں دوسری جانب راج ناتھ سنگھ کی جرمنی میں آبدوز کے معائنے کے دوران پھسلنے کی ویڈیو نے بھارتی سوشل میڈیا کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔

 

جمعہ کی صبح سوشل میڈیا پر اچانک انڈین وزیر دفاع ٹرینڈ کرتے نظر آئے اور جب وجہ تلاش کی گئی تو وہ ان کی ایک وائرل ویڈیو تھی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں اور ایک جدید آبدوز کا معائنہ کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تنگ داخلی راستے سے گزرتے ہوئے ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ لڑکھڑا گئے، جس پر عملے نے فوری مدد فراہم کی۔ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد عملے نے فوری طور پر انہیں سنبھالا اور باہر نکالا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حکام کی جانب سے دوبارہ معائنے کی پیشکش پر راج ناتھ سنگھ نے خوف اور گھبراہٹ کے باعث دوسری بار آبدوز کے اندر جانے سے صاف انکار کر دیا۔، جسے سوشل میڈیا پر "ہچکچاہٹ” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی، اس وائرل ویڈیو کے بعد پاکستانی صارفین انڈین وزیر دفاع کا مقابلہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے کرتے دکھائی دئیے۔ جس کے بعد خواجہ آصف کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ نہر میں چھلانگ لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس منظر کو پاکستانی صارفین دلیری، خود اعتمادی اور عوامی انداز کی علامت کے طور پر پیش کر رہے ہیں، اور اسے بھارتی وزیر دفاع کے واقعے کے ساتھ جوڑ کر ان کی خوب دھلائی کر رہے ہیں، پاکستانی صارفین خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگ لگانے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں کہ ایک طرف وہ وزیرِ دفاع ہے جو عوامی رنگ میں رنگا ہوا ہے اور پانیوں کے کھیل سے بخوبی واقف ہے، جبکہ دوسری طرف راج ناتھ سنگھ ہیں جو ایک محفوظ آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے بھی گھبرائے ہوئے نظر آئے اور ایک بار پھسلنے کے بعد دوبارہ ہمت نہ کرسکے۔

 

یہ ویڈیو کلپس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیے جارہے ہیں، جہاں لوگ راج ناتھ سنگھ کی “ہچکچاہٹ” اور خواجہ آصف کے اعتماد کو دونوں ممالک کے دفاعی وزراء کی شخصیت کے نمایاں فرق کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

 

ایک صارف نے بھارتی وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسے رافال خریدے، بھارت کی حفاظت کے لیے اور پھر آدھا کلو لیموں اور ناریل خریدے تھے رافال کی حفاظت کے لئے، شائد ‘سب میرین’ کے لیے یہ تماشہ لگانا بھول گئے۔

 

 

 

ایک اور صارف نے لکھا کہ دشمن کے پہلے جہاز گرتے تھے اب وزیر گر رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ اس طرح گرنے سے ان کے سندور والے ٹانکے ضرور کھل گئے ہوں گے۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ پہلے ان کے جہاز گرتے تھے اب ان کے گنجے وزیر گررہے ہیں، یہ ہیں ہی گرے ہوئے لوگ۔

ایران اور امریکہ کی جنگ نے عمران خان کو فارغ کیسے کر دیا؟

ایک صارف نے لکھا کہ خواجہ آصف بمقابلہ راج ناتھ سنگ، کون حاوی ہے فیصلہ خود کریں۔ ایک طرف صرف بیان بازی ہے اور دوسری طرف حقیقت ہے۔

پاکستان آئی نامی اکاؤنٹ نے لکھا ‘ راج ناتھ سنگھ سخت بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر اصل امتحان اس بات میں ہے کہ رہنما دباؤ کے وقت خود کو کیسے سنبھالتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف تجربے اور عزم پر مبنی پُرسکون، ثابت قدم اور بے خوف انداز کی عکاسی کرتے ہیں۔’

 

Back to top button