کیا سجل علی اور احد رضا میر دوبارہ اکٹھے ہو گے؟

پچھلے کچھ عرصے سے باہمی اختلافات کے بعد علیحدگی کی افواہوں کا شکار شوبز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر ایک گدے کے اشتہار میں اکٹھے کیا نظر آئے سوشل میڈیا صارفین نے خوش ہوتے ہوئے انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار شروع کر دیا۔ لیکن شاید ان کے علم میں نہیں تھا کہ یہ اشتہار ایک برس پہلے بنایا گیا تھا اور ماضی میں بھی ٹی وی پر چلتا رہا ہے۔ یوں ان دونوں کے مداحوں کی یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی کیونکہ سجل اور احد میر اب بھی علیحدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چار ماہ سے علیحدگی اور طلاق کی افواہیں چل رہی ہیں، جس پر تاحال دونوں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔ اس دوران سجل علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کے شوہر چونکہ بیرون ملک ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آ رہے۔

تاہم اس کے بعد ان کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی بھی آئی اور گزر بھی گئی لیکن احد رضا میر کہیں نظر نہیں آئے۔ دونوں کو کم از کم چار ماہ سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی دونوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کی ہے، جس وجہ سے ان کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں اب علیحدگی کی افواہوں میں بدلتی جا رہی ہیں۔

ہیرو کی بجائے ولن بننے کے باوجود احسن خان نمبر ون

کچھ روز قبل سجل علی نے طلاق کی افواہوں کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں احد رضا میر کے ساتھ پرانی سیلفی شیئر کی تھی لیکن پھر نجانے کیوں اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا، اس وجہ سے ان کے مداح مزید پریشان ہوگئے تھے۔ لیکن اب دونوں کو ایک اشتہار میں ایک ساتھ دیکھے جانے اور انسٹاگرام پوسٹ میں ایک دوسرے کو مینشن کیے جانے پر ان کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مداحوں کے مطابق چوں کہ سجل علی اور احد رضا میر نے نہ صرف ایک ساتھ اشتہار میں کام کیا ہے بلکہ دونوں نے اشتہار کو شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مینشن بھی کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔ دونوں کے مداحوں نے احد رضا میر اور سجل علی کی جانب سے شیئر کیے گئے فوم کے اشتہار پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں اور انہیں ایسا ہی مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہنا چاہئے۔

مداحوں نے انہیں ایک ساتھ اشتہار میں دیکھنے کے بعد ان کی ذاتی زندگی کی کامیابی کی دعائیں بھی کیں اور لکھا کہ سجل اور احد کی طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو جواب مل چکا ہوگا۔ اگرچہ دونوں کو ایک ساتھ اشتہار میں دیکھا گیا اور انہوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو مینشن بھی کیا، تاہم اس کے باوجود دونوں نے کوئی ذاتی پوسٹ یا تصویر ایک دوسرے کے لیے شیئر نہیں کی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹی وی پر چلنے والا اشتہار ایک برس پہلے تیار ہوا تھا اور ماضی میں بھی چلتا رہا ہے۔

دونوں نے طلاق اور علیحدگی کی افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں دی مگر ان کے مداح ان کے اشتہار کو ہی وضاحت قرار دے رہے ہیں۔ دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، انکی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔ یاد رہے کہ احدرضامیر معروف پاکستانی اداکار آصف رضا میر کے صاحب زادے ہیں جبکہ سجل علی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں سپر سٹار سمجھی جاتی ہیں۔

Back to top button