باربارایک ہی نمبرسےخاتون نے لاٹری جیت لی

امریکا کی ایک خاتون نے متعدد مہینوں تک نمبروں ایک ہی سیٹ استعمال کر کے 1 لاکھ 40 ڈالر کا انعام جیت لیا۔

جنوبی کیرولائنا کے علاقے پی ڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ پالمیٹو کیش 5 (لاٹری) کھیلتی ہیں اور چند ماہ قبل انہوں نے ایک نمبروں کا سیٹ ملا جس کے متعلق انہوں نے فیصلہ وہ اس کو ساتھ رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سیٹ کو بار بار استعمال کرتی رہیں۔ جس سے بالآخر انہوں نے 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس رقم سے وہ نئی گاڑی خرید چکی ہیں۔

Back to top button