خیبرپختونخوا میں  ڈینگی بے قابو،مزید74کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو،24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 304 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 3 ہزار 939 ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کئے گئے۔

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہے۔ رواں سال ڈینگی کے کل 1 ہزار 628 مریض اسپتال میں داخل کئے گئے۔

علاوہ ازیں ڈینگی سے متاثرہ 3 ہزار 633 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال ڈینگی سے 2 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!