ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نےعمر بٹ سے راہیں کیوں جدا کیں؟

شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے مداحوں کو ایک پریشان کن خبر سناتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اور عمر بٹ اب کبھی ایک نہیں ہو پائیں گے کیونکہ وہ عمر بٹ کی بے وفائی اور جھوٹ سے تنگ آ چکی ہیں اور انھوں نے عمر بٹ سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔جنت مرزا نےایک بار نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میری عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر منگنی نہیں ہوئی‘ اور وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ تاہم اب دونوں کی جانب سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

عمر بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ ‘ میرے خیال سے اب آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے’۔ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ ‘ ہماری  پرائیویسی کا خیال رکھیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے’۔اس کے علاوہ جنت مرزا نے انسٹاگرام  اسٹوری میں عمر بٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ’ اس نے سب وہ سب کچھ پھینک دیا ، جو میں نے سوچا ہوا تھا،میرا خیال تھا کہ ہم وہ سب تعمیر کر رہے  تھے جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا کیوں کہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے  ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا’۔

جنت مرزا نے مزید کہا کہ میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں نے یہ ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے  افسوس ہوا کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی’۔جنت مرزا نے ایک اور اسٹوری میں اشفاق احمد کا قول شیئر کیا، جس میں لکھا  تھا کہ ‘ شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنے کی عادت، دوسرا درجہ بدتمیزی کا جواب نہیں دینا اور تیسرا درجہ بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہے’۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنت مرزا  ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی کرچکی ہیں اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔ عمر بٹ اور جنت مرزا کو ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیوز میں بھی دیکھا گیاتھا،یاد رہے کہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر تقریبا ً2 کروڑ فالوورز ہیں جبکہ انسٹا گرام پر بھی ان کے 35 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، وہ شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

Related Articles

Back to top button