ویمنزایشیاکپ،بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سےشکست دیدی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے56رنزکاہدف 3وکٹوں کے نقصان پر8.4اوور میں مکمل کرکے پاکستان کو7وکٹوں سےشکست دیدی۔

پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا۔ شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا سمیت 4 پاکستانی بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی 9 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

بھارت کی جانب سے پریما راوت اور شری چرنی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز ٹیم نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ شفالی ورما 12، اسمرتی مندھانا 9 اور پراتیکا راول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور 12 اور دپتی شرما 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا اور آج یہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200واں میچ تھا۔

پاکستانی سکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہٰ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور ام ہانی شامل تھیں۔

بھارتی سکواڈ میں ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، پراتیکا راول، بھارتی فلمالی، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پریما راوت، شری چرنی، کرانتی گوڈ اور نندنی شرما شامل تھیں۔

Back to top button