ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔بھارت کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر168رنزبنالئے۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بھارت کی ہٹ دھرمی برقرارٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سے ہاتھ نہیں ملایا۔

بھارتی کپتان ہرمَن پریت کور نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے، اسی لیے ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ ورلڈ کپ نے ہمیں اعتماد دیا ہے۔ ہماری توجہ اپنی منصوبہ بندی پر عمل کرنے پر ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ پاکستان بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتا تھا، بطور ٹیم ہم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ہمارے پاس مضبوط بولنگ یونٹ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دیتی ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھا کمبی نیشن ہے اور ایک سخت مقابلے کی توقع ہے۔

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اس اہم ترین میچ میں سپن بالر سعدیہ اقبال اور تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار سے عمدہ کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ سے کھیل سے بڑھ کر اعصاب کی جنگ رہا ہے۔ ویمنز کرکٹ میں بھارت کا ریکارڈ پاکستان کے مقابلے میں روایتی طور پر بہتر رہا ہے، لیکن حالیہ عرصے میں پاکستانی ویمن ٹیم نے اپنی بالنگ اور فیلڈنگ کے معیار میں واضح بہتری دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں یہ پاکستان کا پہلا میچ ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کو ٹورنامنٹ کے سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز معرکوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی قومی ویمنز ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ہماری نیک خواہشات ہیں۔

 

 

Back to top button