پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی گفتگو، ایران امریکا پیشرفت کا خیرمقدم

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،جس میں خطے کی صورت حال اور امریکا اور ایران کے درمیان پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیشرفت خطے میں پائیدار امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کےلیے معاون ثابت ہوگی۔
گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ علاقائی صورت حال کے حوالے سے قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور آئندہ پیش رفت پر مسلسل مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے : بلاول بھٹو زرداری
دفتر خارجہ کےمطابق یہ رابطہ خطے میں سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کےلیے جاری روابط کا حصہ ہے۔
