اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے : بلاول بھٹو زرداری

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ایسے وقت میں جب عالمی توجہ مضبوطی سے پاکستان پر مرکوز ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری بےچینی نہ صرف کشمیری کاز بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچارہی ہے۔یہ صورت حال دشمن عناصر اور بھارت-اسرائیل گٹھ جوڑ کو اپنے مقاصد کےلیے اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک غیرضروری موقع بھی فراہم کررہی ہے۔

بلاول بھٹو نے مظاہرین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے احتجاج کو پر امن طور پر ختم کریں،جن افراد نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہےانہیں چاہیے کہ وہ خود کو مقامی حکام کے حوالے کریں اور قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی شکایات اور اختلافات کا حل جمہوری،آئینی اور پر امن ذرائع سے نکالا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی الیکشن کمیشن سے قبل از وقت جاری کیےگئے انتخابی شیڈول کو واپس لینے کا مطالبہ کرچکی ہے،ہم سیاسی حل کے حصول کےلیے پُرعزم ہیں اور زیر التوا شکایات کے ازالے، عمل کو آگے بڑھانے اور ان معاملات کو منصفانہ اور پائیدار انجام تک پہنچانے کےلیے ایک ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے،کشمیر کے عوام کو بار بار احتجاج،محاذ آرائی اور غیریقینی صورت حال کے چکروں سے نہیں گزرنا چاہئے۔

ایران کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: صدر پزشکیان

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سمیت تمام فریق متفق ہوں تو آزاد کشمیر حکومت مناسب وقت پر احتجاج کرنےوالی جماعتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشنز کا جائزہ لےسکتی ہے،اگرچہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے اور غیرقانونی اقدامات میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،تاہم ہم اس بات کےلیے بھی یکساں طور پر پُرعزم ہیں کہ جن افراد نے کوئی غلط کام نہیں کیا انہیں دوسروں کے اقدامات کے نتائج نہ بھگتنا پڑیں۔

 

Back to top button