ایرانی ٹینکر آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑ کر بحیرہ عمان میں داخل

ایران کا ایک سپر ٹینکر آبنائے ہرمز میں جاری امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرتےہوئے بحیرہ عمان میں داخل ہوگیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی سروس ٹینکر ٹریکرز کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہےکہ مذکورہ سپر ٹینکر کامیابی سے بحری راستے سے گزرنے میں کامیاب رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بحری ناکہ بندی کے آغاز سے ہی بعض علاقائی تجزیہ کاروں کا مؤقف تھاکہ صرف سفارتی ذرائع سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اور پابندیوں کو ختم کرانے کےلیے فوجی اقدامات درکار ہوں گے۔
